29 اگست 2016 - 13:42
لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پرفائرنگ کی اطلاع کے بعد افراتفری + تصاویر

امریکی شہر لاس اینجلس کے ائیرپورٹ کوفائرنگ کی اطلاعات کے بعد خالی کرالیا گیا ہےجبکہ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پرفائرنگ کی اطلاعات کے بعد اسے خالی کرالیا گیا ہے۔ فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آگئے ۔
پولیس اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن کےبعد ایئر پورٹ کو کلیئر قرار دےدیا جبکہ بند کیا گیا ٹرمینل بھی کھول دیا گیا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔

/169